جمعہ , 19 اپریل 2024

ملکی سلامتی کی خاطر کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے:ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی بحریہ کے ایک کمانڈر کموڈور علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ دشمن نے غلطی تو خلیج فارس کو موت کی دلدل میں تبدیل کر دیا جائے گا۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر کموڈور تنگسیری نے کہا کہ ایران نے خیلج فارس کی سلامتی کو یقینی بنا دیا ہے اور اب تک یہ علاقہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بیرونی طاقتیں خلیج فارس کی سلامتی میں مخل ہیں لہذا ایران نے سب پر واضح کر دیا ہے کہ ایران، اس علاقے کی سلامتی کے تحفظ کی خاطر کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے خبردار کیا کہ دشمن کو جان لینا چاہیے کہ وہ اس علاقے میں ہمیشہ نہیں رہ پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی ایندھن سے چلنے والے دشمن کے بعض بحری بیڑے خلیج فارس کے ماحولیات کے لیے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ کموڈور تنگسیری نے واضح کیا کہ دشمن اپنے علاقے کے خشکی میں گھرے سمندروں میں ایٹمی ایندھن سے چلنے والے بحری جہاز چلانے سے گریز کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …