جمعہ , 22 مارچ 2019

امریکی مداخلت پر ونیز ویلا کے صدر کی نکتہ چینی

کرکاس(مانیٹرنگ ڈیسک)ونیز ویلا کے صدر نکولس میدورو نے امریکہ اور اس کی پھٹو حکومتوں پر ایک بار پھر نکتہ چینی کی ہے۔ دوسری بار ملکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر میدورو نے کہا کہ ونیز ویلا شمالی امریکہ کے سلطنت پسند ملکوں کی جانب سے شروع کردہ عالمی جنگ کے مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیما گروپ کے ملکوں نے ان سے حلف نہ اٹھانے اور اقتدار سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ ونیزویلا میں نئے سرے سے انتخابات کرائے جائیں۔نکولس میدورو نے اسے اپنے ملک کے اندرون معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ لیما گروپ میں ارجنٹائن، برازیل، کینیڈا، چلی، کولمبیا، کوسٹاریکا، گوئٹے مالا، گیانا، ہنڈوراس، پانامہ، پیرا گوئے، پیرو، سینٹ لوئیس اور میکسیکو جیسے ممالک شامل ہیں۔امریکہ کی ایما پر یہ گروپ سن دو ہزار سترہ میں حکومت ونیز ویلا پر دباؤ میں اضافہ کرنے کی غرض سے قائم کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی وزیراعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا عندیہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ اگر بریگزٹ ...