ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی ولی عہد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں؛فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراطلاعات چودھری فواد حسین کا سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔تفصیلات کےمطابق وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان دوستانہ قریبی تعلقات کے حوالے سے گفتگو ہوئی ، وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی، سعودی عرب اورپاکستان دو بھائی ہیں اور ان کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ قائم ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں سعودی عرب اور پاکستان میں میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کشادہ ہوں گی، انہوں نے سعودی ہم منصب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی، سعودی وزیر نے چوہدری فواد حسین کی طرف نیک تمناوں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …