بدھ , 24 اپریل 2024

منی بجٹ سے قبل اسد عمر کو دباؤ کا سامنا؛پارٹی رہنماؤں کی مخالفت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) منی بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیر خزانہ اسد عمر کی پارٹی کے ساتھیوں کی جانب سے ہی مخالفت ہورہی ہے اور انہیں اپنی پالیسیاں پیش کرتے وقت سخت دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع نےبتایا کہ تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین کی اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ کوشش ہے کہ اسد عمر کے فیصلوں اور اقدامات کو ناکام بنایا جائے، اس صورتحال کی وجہ سے قومی معیشت کے حوالے سے اہم فیصلہ سازی میں وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو کافی مشکلات اور پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت حالیہ 2 اجلاسوں میں جہانگیر ترین نے اسد عمر کو کارنر کرنے کی بھرپور کوشش کی، ان مذاکراتی اجلاسوں میں آئی ایم ایف کے نمائندوں سے بات چیت بھی شامل تھی۔ جب نجی ذرائع کی جانب سے جہانگیر ترین سے اس حوالے سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …