جمعرات , 25 اپریل 2024

ملیے دنیا کے سب سے غصیلے بلے سے

سالٹ لیک(مانیٹرنگ ڈیسک) سیلکرِک ریکس نسل کی بلیاں بہت خوبصورت اور بالوں سے بھرپور ہوتی ہیں لیکن اسی قبیلے کے ایک بلے پومپس البرٹ کا موڈ ہر وقت خراب رہتا ہے اور وہ بہت غصیلا دکھائی دیتا ہے۔ انسٹا گرام پر اس کی 90 فیصد تصاویر میں وہ طیش میں نظر آتا ہے اور اسی بنا پر پوری دنیا میں لاکھوں مرتبہ اس کی تصاویر شیئر کی گئیں اور ہرروز مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

https://www.facebook.com/iblagh.net/videos/470540133474766/

سال 2014ء میں اس کے مالک نے پومپس البرٹ کا اکاؤنٹ بنایا اور اب تک 40 ہزار افراد اس کے مداح بن چکے ہیں۔ پورے سوشل میڈیا پر اس کے پرستاروں کی تعداد ڈھائی لاکھ تک پہنچنے والی ہے۔ علاوہ ازیں سیکڑوں ویب سائٹ اور جرائد میں اس کی غصیلا چہرہ دیکھا گیا ہے۔ حال ہی میں ہونڈا کمپنی کے اشتہار میں بھی پومپس البرٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ انسٹا گرام اسٹار سالٹ لیک امریکا کے ایک خاندان کے پاس ہے جس کے الجھے ہوئے بڑے بڑے بال البرٹ آئن اسٹائن سے ملتے ہیں۔ اسی مناسبت سے البرٹ اس کا دوسرا نام ہے۔ اس کی ہر تصویر پر کوئی نہ کوئی مزاحیہ جملہ لکھا ہوتا ہے جو اس کے مداحوں کو مزید بھلا لگتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …