جمعہ , 22 مارچ 2019

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ کے بعد مفت قانونی کلینک کھولنے کا اعلان کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ کے بعد مفت قانونی کلینک کھولنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے صحافیوں کے وفد نے غیر رسمی ملاقات کی۔ صحافیوں نے چیف جسٹس کو ملک کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فری لیگل کلینک کھولوں گا اور مظلوم، غریب و بے سہارا افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کروں گا، یہ ملک صرف طاقتور کا نہیں مظلوم کا بھی ہے اور ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا ہوگا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی بہتری کے لئے سمت طے کر دی ہے اور ہم سب نے مل کر اسے آگے لیکر جانا ہے، ملک کی بہتری کے لئے جب بھی کوئی لانگ مارچ ہوا تو میں سب سے آگے ہوں گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا اداروں میں صحافتی کارکنوں کو بروقت تنخواہ اور نوکریوں کے تحفظ کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کردار ادا کروں گا۔

یہ بھی دیکھیں

پیپلزپارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پرحکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ ...