جمعہ , 19 اپریل 2024

سپریم کورٹ نے ايون فيلڈ ريفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل خارج کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کیخلاف نیب کی اپیل خارج کر دی ہے۔ عدالت عالیہ کی جانب سے نواز شریف کی ضمانت کے حق میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے.

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے ايون فيلڈ ريفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کے خلاف اپيل پر آج سماعت کی۔ چيف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی ميں پانچ رکنی بنچ میں جسٹس آصف سعيد کھوسہ، جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشير عالم اور جسٹس مظہر عالم شامل تھے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہوں نے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سزا معطل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔ نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔اس موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کیا کہ ضمانت منسوخی کےقواعدبارے بتائیں، ضمانت کے حصول اور منسوخی کے اصول مختلف ہیں، آپ عدالت میں ضمانت منسوخی کے لیے آئے ہیں، آپ بتائیں ضمانت منسوخی کی گراؤنڈز کیا ہیں؟

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ ہائیکورٹ نے شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا، کیا یہ ضمانت منسوخی کا اصول ہے؟ بد قسمتی سے ملزم ایک بار پھر جیل میں ہے، ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کیوں اصرار کر رہے ہیں؟جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ مقدمے میں دوسری ملزمہ ایک خاتون ہیں، قوانین میں خواتین کی ضمانت کی گنجائش موجود ہے جبکہ تیسرے ملزم کو نوٹس ہی نہیں دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …