اتوار , 16 جون 2019

امریکہ نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں سخت شرائط عائد کر دیں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں سخت شرائط عائد کر دیں۔افغان طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات میں امریکا کی جانب سے دو اہم مطالبات رکھے گئے ہیں کہ افغانستان میں امریکی فوجی اڈے موجود رہیں گے، نیز اس بات کی ضمانت دی جائے کہ افغان سرزمین مغرب کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔

طالبان اگرچہ افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرتے رہے ہیں مگر حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے مذاکرات میں انھوں نے افغانستان میں فوجی اڈے برقرار رکھنے کی امریکی تجویز پر لچک دکھائی ہے۔

ابو ظہبی میں ہونے والے مذاکرات کے انعقاد میں ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ملنے کے بعد پاکستانی وزیراعظم نے اہم کردار ادا کیا تھا، خط میں پاکستان سے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں مدد کی درخواست کی گئی تھی۔ اسی وقت سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکی مطالبات تسلیم کرنے کے لیے افغان طالبان کو راضی کرنے کے لیے کوششیں کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ واشنگٹن، افغانستان میں مستقل فوجی اڈے قائم رکھنا چاہتا ہے اور جاری مذاکرات میں یہی بات زیربحث ہے اس لئے کہ امریکہ اس علاقے سے نکلنے کیلئے بالکل راضکی نہیں ہے اور مختلف حیلے بہانوں سے اپنی غیر قانونی موجودگی اور قبضے کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی سینیٹر کی ایران مخالف پالیسی پر نکتہ چینی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران کے خلاف حکومت امریکہ کی جانب سے …