ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکہ کی وینیزویلا میں بغاوت کی سازش

کرکاس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ وینیزویلا میں اپنی پٹھو حکومت قائم کرنے کے لئے صدر میدورو کی حکومت کے خلاف بغاوت کی سازش کر رہا ہے۔ کراکاس میں ونیزویلا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں ملک میں بغاوت کی امریکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کے ایجنٹ جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق ایسے وقت میں صدر نکولس میدورو اندرون ملک مذاکرات کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں کہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن وینیزویلا میں بغاوت کی سازش کو آگے بڑھانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔ وینیزویلا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کراکاس کے خلاف امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو ظالمانہ اور قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صدر نیکولس میدورو نے چند روز قبل ہی اپنے دوسرے دور کا حلف اٹھایا ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے وینیزویلا کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کی کھل کر مذمت تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …