منگل , 23 اپریل 2024

امریکی منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کا مظاہرہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)غرب اردن کے شہر رام اللہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے امریکہ کے شرمناک منصوبے سینچری ڈیل کے خلاف مظاہرہ کیا۔امریکہ کے اس ناپاک منصوبے کے تحت فلسطینیوں کے بیت المقدس شہر کو غاصب صیہونی حکومت کے سپرد کیا گیا ہے جبکہ دیگر ملکوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے وطن واپس لوٹنے کا بھی حق نہیں ہو گا اور صرف غرب اردن اور غزہ ہی فلسطینیوں کی ملکیت بنیں گے۔

رام اللہ میں کئے جانے والے مظاہرے میں سینچری ڈیل منصوبے کا مقابلہ اور فلسطینیوں میں اتحاد و یکجہتی کا مطالبہ کیا۔فلسطینیوں نے اعلان کیا کہ امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے فلسطینیوں میں اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔اس طرح کا بڑا مظاہرہ غزہ میں کیا گیا جہاں فلسطینیوں نے امریکی منصوبے سینچری ڈیل کی مذمت کی اور تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ فلسطینی عوام کبھی اس شرمناک منصوبے کو قبول نہیں کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …