بدھ , 14 اپریل 2021

پاپا اور پھوپھی نے سندھ یرغمال بنالیا: فواد چودھری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فواد چودھری کا کہنا ہے پاپا اور پھوپھی نے سندھ یرغمال بنالیا، صوبے کے حکمران پھونک مارتے ہیں، پیسے دبئی چلے جاتے ہیں، مراد علی شاہ استعفیٰ نہیں دیتے تو عملی اقدام کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب بھی کراچی آنے کا کہوں، گھبراہٹ پیدا ہو جاتی ہے، گھبرانے والوں کی اپنی ٹانگیں کمزور ہیں، مراد علی شاہ کے اپنے حلقے میں ٹیچر نہیں۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس صاحب نے بلاول کو کہا وہ بچے ہیں، بچے تو پھر غیر سیاسی ہوتے ہیں، سندھ کے حکمران پھونک مارتے ہیں تو پیسے دبئی چلے جاتے ہیں، سندھ کے حکمرانوں کے پاس نہ جانے کونسا جادو ہے، اومنی گروپ والے چراغ رگڑتے، مراد علی شاہ حاضر ہو جاتے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا تعلیم اور صحت سمیت کئی شعبوں میں سندھ پیچھے ہے، پی ٹی آئی مراد علی شاہ کے استعفے کا مطالبہ کرتی ہے، پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا میرے خیال میں بلاول کا سندھ کے حالات سے تعلق نہیں، رضا ربانی صاحب 27 سال سے سینیٹر ہیں، سندھ کے عوام کا پیسہ لندن اور دبئی میں خرچ ہو رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …