بدھ , 24 اپریل 2024

سونا 500 روپے مہنگا، نرخ 67400روپے تولہ ہوگئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1295 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 67400 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 57771 روپے ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 880 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 754 روپے 45 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …