جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان میں والد کو بچے کی پیدائش پر دس دن کی چھٹی دینے کا قانون نافذ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے گورنمنٹ اور نجی اداروں سمیت ملک بھر میں والدہ کے ساتھ ساتھ والد کو بھی بچے کی پیدائش کے موقع پر دس دن کی رخصت دینے کا قانون نافذ کر دیا ہے۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں حسن مزاری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت ماں کے بعد باپ کو بھی بچے کی پیدائش کی چھٹی دینے جا رہی ہے۔ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس سے قبل ایسی کوئی قانون سازی نہیں کی گئی، تاہم موجودہ حکومت نے یہ قانون نافذ کر دیا ہے۔

حکومت پاکستان نے 1981 سے نافذ شدہ قانون جس میں 2012 میں بھی تبدیلی کی گئی تھی، میں مزید تبدیلی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین سمیت نجی اداروں کے مرد ملازمین کو بھی پیدائش کی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے، یہ چھٹی بچے کی پیدائش پر یا بعد میں حاصل کی جا سکتی ہے۔سروس رولز کے مطابق کوئی بھی ملازم یہ چھٹی اپنی پوری ملازمت کے دوران صرف دو بار حاصل کر سکے گا۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …