جمعہ , 19 اپریل 2024

پی آئی اے کی تمام پروازوں میں قصیدہ بردہ شریف سُنانے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے قومی ائیرلائن کی تمام پروازوں میں مسافروں کو قصیدہ بردہ شریف سنانے کا حکم دے دیا۔پی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قصیدہ بردہ شریف کی آڈیو بورڈنگ کے وقت ملکی و بین الاقوامی پروازوں میں چلائی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی جدہ اور مدینہ منورہ کی پروازوں پر قصیدہ بردہ شریف 2 بار سنایا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جدہ اور مدینہ کی پروازوں پر بورڈنگ کے علاوہ ٹیکسی کے وقت بھی قصیدہ بردہ شریف چلایا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …