جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکا میں گرفتار مسلم خاتون رپورٹر کو کھانے میں سور کے گوشت کی فراہمی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی پولیس نے ایران کے انگریزی نیوز چینل پریس ٹی وی کی خاتون رپورٹر مرضیہ ہاشمی کو سینٹ لوئیس ایئر پورٹ سے گرفتار کر کے واشنگٹن ڈی سی بھیج دیا ہے۔امریکی نژاد خاتون صحافی کی گرفتار کی وجوہات تاحال سامنے نہیں اٗئیں، اس معاملے پر امریکی عہدیدار بھی کچھ نہیں بتا رہے ہیں۔

پریس ٹی وی کے مطابق مرضیہ ہاشمی اپنے عزیز و اقارب سے ملنے امریکا گئی ہوئی تھیں، چینل کے بقول خاتون صحافی امریکا میں ملانیا فرینکلن کے نام سے پیدا ہوئیں اور اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے مرضیہ رکھ لیا۔

پریس ٹی وی کا مزید کہنا ہے کہ مرضیہ کے ساتھ امریکی حکام انتہائی نا مناسب رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ مرضیہ کو کھانے میں سور کا گوشت فراہم کیا جارہا ہے جو اسلامی شریعت کے مطابق حرام گوشت میں شمار ہوتا ہے، جس کے باعث مرضیہ بسکٹس پر گزارا کرنے پر مجبور ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …