ہفتہ , 20 اپریل 2024

چار ماہ کے بچے کی 28 ہڈیاں توڑنے والا حیوان جوڑا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ میں ایک ایسا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بارے میں سن کر آپ کی روح کانپ جائے گی۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک حیوان صفت انسانی جوڑے کو اپنے چار ماہ کے بچے کی 28 ہڈیاں توڑنے پر 8 سال کیلئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا گیا۔

اسیکس شہر میں ایک وحشی جوڑے نے اپنے ہی بچے کی 28 ہڈیاں توڑیں جس کا انہیں قصوروار پایا گیا جس کے بعد ہوو کراون کورٹ نے 22 سال کی الیکزینڈر کوپنسکا اور 32 سال کے ایڈم جینڈر جیک کو 8 سال کی سزا سنائی ہے۔

بچے کے ساتھ حیوانیت کا یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اس کو برائٹن کے رائل الیکزینڈرا چلڈرین اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ اس بچے کے بائیں ہاتھ میں فریکچر ہے مگر جب اسٹاف نے ٹھیک سے معائنہ کیا تو واضح ہوا کہ بچے کا صرف ہاتھ ہی نہیں بلکہ پورا جسم ہی فریکچر ہوچکا ہے۔جب بچے کے پورے جسم کا ایکسرا کیا گیا تو رپورٹ دیکھ کر اسپتال اسٹاف کے ہوش اڑ گئے۔ ڈاکٹروں نے بچے کے جسم پر کل 28 فریکچر دیکھے۔

بچے کی پسلیاں، گھٹنے اور ٹخنے میں فریکچر تھا۔ ماں باپ سے فریکچر کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ اس کا کوئی جواب نہیں دے سکے۔غیرملکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے کے رونے کی آواز سن کر باپ کو سکون ملتا تھا اس وجہ سے اس معصوم کی ہڈیاں توڑیں۔

بعد ازاں معاملے کی تحقیقات کیلئے پولیس نے پوچھ تاچھ کی تو انکشاف ہوا کہ بچہ کے ساتھ چار سے چھ ہفتہ پہلے مار پیٹ کی گئی تھی، جس میں اس کے جسم کی کل 28 ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

الیکزینڈر کوپنسکا اور ایڈم جینڈرجیک دونوں بے روزگار تھے تاہم انہوں نے ایسی وحشیانہ حرکت کیوں کی، اس کا کوئی واضح جواب نہیں دیا۔عدالت میں جب یہ معاملہ پہنچا تو جج بھی لرز اٹھے۔ انہوں نے اس کیس کو اپنے کیریئر کا سب سے بھیانک کیس قرار دیا۔واضح رہے اس وقت بچہ اسپتال میں داخل ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …