ہفتہ , 17 اپریل 2021

امریکی نمائندےزلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے طالبان سے مذاکرات کیلئےسہولت کاری پروزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں زلمے خلیل زاد کے ہمراہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نمائندے بھی شریک تھے۔
اس موقع پرزلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکا،افغان امن سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کوقدر سے دیکھتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام سے متعلق پاکستان اپنی کاوشیں جاری رکھے گا، افغانستان میں قیام امن کے لیے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے

زلمے خلیل زاد آج شام وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …