ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی خاتون صحافی کی گرفتاری پرامریکہ کو ایران کا انتباہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ نےپریس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ہاشمی کو گرفتار کر کے جو سیاسی کھیل شروع کی ہے اگر مرضیہ ہاشمی کو فوری طور پر رہا نہیں کیا گیا تواس سیاسی کھیل کا نتیجہ امریکہ کے حق میں نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ مرضیہ ہاشمی کو چند روز قبل سینٹ لوئس لبرٹ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ایف بی آئی کے اہلکاروں نے انھیں واشنگٹن میں موجود جیل میں منتقل کردیا.

خاتون رپورٹر کے اہل خانہ 48 گھنٹوں تک ان کی صورتحال سے لاعلم رہے جبکہ کچھ دن گزرنے کے بعد اہل خانہ کو ان کی گرفتاری سے مطلع کیا گیا۔ مرضیہ ہاشمی نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ پولیس نے ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا.

انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں نے جیل میں منتقلی تک ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جبکہ ان کے سر سے حجاب بھی اتارا گیا.

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …