منگل , 23 اپریل 2024

امریکی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی

‎‎اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کمپنی ’کارگل گلوبل ایگزیکٹو کمپنی‘ نے پاکستان میں 20 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

‎وزرات تجارت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےکارگل گلوبل ایگزیکٹو کمپنی کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے کہا کہ کمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری سے پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی میں مدد ملےگی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت شفافیت اورکاروبار کے یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے، ملک میں کاروبار کو آسان بنانے کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔

وفد نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے ہمارا اعتماد بحال ہوا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق کمپنی خوراک اور زراعت کےشعبے میں مہارت سرمایہ کاری کرے گی جبکہ خوردنی تیل، ڈیری، گوشت اورجانوروں کی خوراک کے شعبوں میں بھی جدت لائےگی ۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …