اتوار , 17 فروری 2019

پاکستان اور بھارت مذاکرات کا آغاز کریں،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات پر زور دیاہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ملکوں میں معنی خیز مذاکرات ہوں گے ۔

اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس کا کہنا تھا کہ ‘مجھے امید ہے کہ بین الاقوامی معاملات میں اپنی اہمیت کے پیش نظر پاکستان اور بھارت معنی خیز مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس نے حال ہی میں کشمیر کے حوالے سے ایک بہت تفصیلی رپورٹ تیار کی ہےلہذا اقوام متحدہ نے واضح طور پر اپنا کردار نبھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنے دفتر کو دونوں ملکوں کے درمیان مذکرات کے آغاز کے سلسلے میں پیش کرتا رہا ہوں، لیکن اب تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی‘۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے متعدد مرتبہ پاک بھارت امن اور مذاکرات کی بات کیے جانے کے باوجود بھارت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی دیکھیں

عالمی عدالت میں ایران کو امریکہ کے خلاف بڑی کامیابی حاصل

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کو عالمی عدالت انصاف میں ایران کے خلاف پہلی شکست کا سامنا ...