جمعہ , 19 اپریل 2024

گستاخانہ خاکوں کی روک تھام کی جائے،عمران خان کا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ گستاخانہ خاکوں کی روک تھام کے حوالے سے کردار ادا کرے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا پنوسا نے کل اسلام آباد میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں سے متعلق کہا کہ اس معاملے پر پاکستانیوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ اس قسم کے اقدامات نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی، جنرل اسمبلی کی صدر معاملے پر کردار ادا کریں۔ عمران خان نے بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اقوام متحدہ کی صدر نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان کی جانب سے لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کو بھی سراہا۔
عمران خان نے اس ملاقات میں ماریا فرنینڈا کی توجہ کشمیر کی جاری صورتحال کی جانب بھی مبذول کرائی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …