منگل , 16 جولائی 2019

پاک ایران گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی جلد تکمیل پاکستان کے لئے بہتر ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے ایران کی گیس پائپ لائن کا پروجیکٹ مکمل ہو جانے کے بعد پاکستان میں توانائی کی قلت کا بحران ختم ہو جائے گا۔

پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کے لئے ایران کی گیس پائپ لائن کے پروجیکٹ کی تکمیل کے بارے میں کہا کہ ایران کے اندر پائپ لائن بچھانے کا پروجیکٹ بہت پہلے مکمل ہو چکا ہے اور تہران چاہتا ہے کہ یہ پروجیکٹ پاکستان میں بھی جلد سے جلد مکمل ہواس لئے کہپاک ایران گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی جلد تکمیل پاکستان کے لئے بہتر ہے۔

پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان علاقے میں امن و صلح کی برقراری کے لئے مشترکہ طور پر کردار ادا کر سکتے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ ایران علاقے میں امن و سلامتی کی برقراری کے لئے پاکستان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے-

ایرانی سفیر نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کی شرح سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت تک پہنچ چکی ہے- انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے بارے میں کہا کہ ایران اور پاکستان علاقے کے باہر کے ملکوں کے بغیر اس مسئلے میں تعاون کر سکتے ہیں-

یہ بھی دیکھیں

پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے لئے ایمرجنسی چھٹی صرف انتہائی …