ہفتہ , 20 اپریل 2019

امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی شام میں بمباری، 20 جاں بحق

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شامی ذرائع کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور میں امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور میں امریکی اتحادی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہوائی حملہ دیر الزور کے مشرق میں الباغور تحتانی قصبہ پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ شام کی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام مراسلوں میں بارہا امریکی اتحاد کے حملے بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض اسرائیلی فوج نے جاری ایک بیان میں کہا کہ عید فصح کی …