جمعہ , 19 اپریل 2024

چوہدری نثار نواز شریف سے ملاقات کیلئے بے تاب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی غلطی کا احساس یا سیاسی مستقبل کی تاریکی کا خوف، چوہدری نثارکو نوازشریف کی یاد ستانے لگی ، پارٹی قائد سے ملاقات کیلئے دو روز لاہور میں قیام کیا تاہم نوازشریف نے ملنے سے انکارکردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور چوہدری نثارعلی خان کے درمیان فاصلے کم کرنے کیلئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر کردار ادا کیا۔ جن سے چوہدری نثارنے پارٹی قائد نوازشریف سے ملنے کی خواہش کی تھی ، جس کیلئے چوہدری نثار نے دو روز لاہور میں قیام بھی کیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بھی چوہدری نثارکی پارٹی میں واپسی کے خواہشمند ہیں اور نوازشریف کی جانب سے گرین سنگنل کے منتظر ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف سے ملاقات کیلئے چوہدری نثار دو روز لاہور میں قیام بھی کیا تاہم ساری کاوشیں رائیگاں گئیں، نوازشریف عام انتخابات سے قبل اور بعد چوہدری نثار کی جانب سے بیان بازی اور پارٹی پالیسی کے خلاف جانے پر سخت نالاں ہے جس کے باعث انہوں نے چوہدری نثارسے ملنے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …