جمعرات , 25 اپریل 2024

روس نے وارسا میں ایران مخالف اجلاس میں شرکت کی درخواست کو مسترد کردیا

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)پولینڈ کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ روس نے وارسا میں ایران مخالف اجلاس میں شرکت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔پولینڈ کے وزير خارجہ نے کہا کہ ایران مخالف اجلاس 13 اور 14 فروری کو وارسا میں منعقد ہوگا ، جس میں روس نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔ پولینڈ کے وزير خارجہ نے کہا کہ روس نے ایران مخالف اجلاس کے ایجنڈے کو مشاہدہ کرنے سے پہلے ہی اس اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اس نے کہا کہ اس اجلاس میں ایران کو دعوت نہیں دی گئي ہے ۔ پولینڈ کے وزير خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشرق وسطی کے مسائل میں امریکہ کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ ادھر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے بھی کہا ہے کہ وہ وارسا اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ممالک نے وارسا اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ اجلاس آئندہ ماہ وارسا میں امریکہ کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …