اتوار , 17 فروری 2019

دشمن ہمارے معاشرے کے انقلابی نقطہ نظر کو تبدیل کرنا چاہتا ہے:جنرل محمد باقری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ دشمن ہمارے معاشرے کے انقلابی نقطہ نظر کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔جنرل باقری نے ثقافتی اور سماجی امور کے ڈائریکٹروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہمارے معاشرے میں مایوسی پھیلا کر عوام کے انقلابی نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی استکبار نے حالیہ صدیوں میں دنیا پر اپنا تسلط قائم کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل اور توانائیوں سے بھر پور استفادہ کیا ۔

جنرل باقری نے کہا کہ ایران کے خلاف دشمن کی گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے انھوں نے کہا کہ مغربی اور مشرقی طاقتیں اگر چہ ایکدوسرے کے خلاف ہیں لیکن وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں باہمی تعاون کی راہ پر بھی گامزن ہیں ۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سامراجی طاقتوں پر لرزہ طاری ہوگیا اور انھوں نے صدام کو لالچ دیکر ایران کے خلاف جنگ مسلط کردی جس کا سلسلہ آٹھ سال تک جاری رہا ۔ لیکن اللہ تعالی کا ارادہ عالمی سامراجی طاقتوں کے ارادے پر غالب آگیا اور اللہ تعالی نے ایرانی قوم کو ہر میدان میں کامیابی اور فتح سےہمکنار کیا۔

یہ بھی دیکھیں

وارسا کانفرنس کے نصیب میں شکست کے سوا کچھ نہیں:ایرانی اسپیکر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے کہا ہے کہ وارسا کانفرنس کے نصیب میں ...