جمعہ , 19 اپریل 2024

سانحہ ساہیوال میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے عبرت کا نشان بنایا جائے گا، شہریار آفریدی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلے انسان کا دشمن ماحول یا جانور تھے اور آج انسان کا سب سے بڑا دشمن انسان ہے۔پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پہلے انسان کا دشمن ماحول یا جانور تھے، آج انسان کا سب سے بڑا دشمن انسان ہے۔ آج انسان کو مذہب، زبان، مسلک اور رنگ کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ میں نا تو جج ہوں اور نا ہی وکیل، سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کے آنے تک انتظار کیجیے، سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی رپورٹ پوری قوم دیکھے گی، اس میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …