اتوار , 17 فروری 2019

دوسرا ون ڈے؛ جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

ڈربن(مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم گزشتہ میچ میں لمبی اننگز کھیلنے والے امام الحق صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد ون ڈاؤن آنے والے بابراعظم 37 کے مجموعی اسکور پر 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

37 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد محمد حفیظ بھی وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ اوپنر فخرزمان بھی 26 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک اور شاداب خان نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم شاداب خان 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، عماد وسیم اور عثمان خان شنواری کی جگہ حسین طلعت اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پریٹوریس اور عمران طاہر کی جگہ ڈین پیٹرسن اور تبریز شمسی کو شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ٹیسٹ سریز میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو کلین سوئپ کیا تھا جب کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

کینبرا (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان ...