بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے، وزیر خزانہ

دوحا(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔دوحا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے، قطر کے ساتھ ایل این جی کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں پاکستان کی ایل این جی ضروریات بڑھیں گی لہذا قطر کے ساتھ اس حوالے سے بھی بات ہوئی ہے، پاکستان اور قطر کے درمیان اربوں ڈالر تجارت کے مواقع موجود ہیں جن سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …