منگل , 23 اپریل 2024

ویڈیوز پوسٹ کرنے سے متعلق یوٹیوب کی نئی پالیسیاں متعارف

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کی جانب سے ویڈیوز پوسٹ کرنے سے متعلق نئی پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔یوٹیوب کی جانب سے جان لیوا چیلنجز، خوفناک مذاق اور جسمانی نقصان پہنچانے والے مواد اپ لوڈ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

یوٹیوب پہلے ہی لوگوں کو خطرناک سرگرمیوں پر ابھارنے والے اور سنگین نتائج کے حامل مواد کو ممنوع قرار دے چکا ہے، تاہم نئی پالیسی کے تحت خوفناک مذاق اور جان لیوا چیلنجز کو بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔یوٹیوب نے ’’ٹائڈ پوڈ چیلنج‘‘ اور ’’فائر چیلنج‘‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیسی سرگرمیوں پر مبنی ویڈیوز کی پلیٹ فارم پر کوئی جگہ نہیں۔

یوٹیوب کے بقول ایسے مواد جس میں لوگوں کی جان کو خطرات لاحق ہوں یا پھر وہ اسٹنٹ جو جان لیوا ثابت ہوں ، انہیں کسی بھی صورت یوٹیوب پر شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ یوٹیوب اپنے پلیٹ فارم پر ہمیشہ ایسے مذاق اور فنی ویڈیوز کو ضرور جگہ دیتا ہے جس میں حد پار نہ کی گئی ہو۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …