جمعہ , 19 اپریل 2024

روس کا مسافر طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی مسافر طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی، سیکیورٹی فورسز نے مبینہ ہائی جیکر کر گرفتار کر لیا ہے۔روسی مسافر طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ سائبیریا سے ماسکو جانے والی پرواز ایس یو ون فائیو ون فائیو کو ایک مسافر نے افغانستان کی جانب موڑنے کی کوشش کی تھی۔

مگر جہاز کے عملہ نے فیول ڈلوانے کا بہانہ کر کے جہاز قریبی روسی قصبے میں اتار لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکتالیس سالہ مبینہ ہائی جیکر یا نشے کی حالت میں تھا یا دماغی طور پر معذور تھا۔وہ اس سے پہلے بھی مشکوک حرکتیں کرنے کے جرم میں گرفتار ہو چکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …