جمعہ , 19 اپریل 2024

علاقائی تنازعے کا حل ،جاپانی وزیراعظم کی پیوٹن سے ملاقات

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر ولادی میر پوٹن کی دعوت پر علاقائی تنازع کے حل کے لیے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے ماسکو پہنچ گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن کی دعوت پر جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے ماسکو پہنچ گئے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان جنگ عظیم دوم کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے سرحدی تنازع پر گفتگو ہوگی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان 6 سال کے مختصر وقفے میں یہ پچیسویں ملاقات ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے تعطل کے شکار تعلقات پر برف پگھلنے لگی ہے اور جزائز کے سرحدوں کے تعین پر اتفاق کی راہ ہموار ہورہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کریل جزیروں کی ملکیت پر شدید اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کا مذاکرات کے لیے بیٹھنا خوش آئند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کامیاب مذاکرات کے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔واضح رہے کہ جنگ عظیم دوم میں سویت آرمی کی جانب سے چار جزیروں کی سرحدوں کو بند کردیا گیا تھا جب کہ جاپان ان جزیروں پر حق ملکیت رکھتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …