بدھ , 24 اپریل 2024

منی لانڈرنگ کیس: زرداری، فریال کی ضمانت میں مذید توسیع

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی بینکنگ کورٹ نے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کر دی۔ مقدمے میں گرفتار انور مجید اور اے جی مجید کی 6 فروری کو درخواست ضمانت کی سماعت ہوگی۔کراچی کی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ انور مجید اور اے جی مجید کے وکیل نے کہا مقدمہ نہ ایف آئی اے کے پاس ہے نہ نیب میں تو ملزمان کو ضمانت دی جائے۔ ایف آئی پراسکیوٹربختیار چنہ نے کہا درخواست ضمانت پر دلائل نہیں دے سکتے، کیس نیب کو منتقل ہو رہا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے سے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کر لیا۔

سابق صدر کی آمد سے قبل سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے، گزشتہ سماعت پر جیالوں کی جانب سے بدنظمی کے بعد ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی استدعا پر آج رینجرز کی نفری کو بھی تعینات کیا گیا، سابق صدر عدالت پہنچے تو کارکنان نے نعرے بازی کی، آصف زرداری کے سکیورٹی گارڈ نے انہیں کورٹ روم میں بھی حصار میں لئے رکھا۔سابق صدر حاضری لگا کرسخت سکیورٹی میں کورٹ سے روانہ ہوئے، پی پی رہنما امتیاز شیخ، ضیاالحسن لنجار، سہیل انور سیال اور دیگر بھی عدالت پہنچے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …