بدھ , 24 اپریل 2024

جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل سعودی آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فائد بن حمد نے ملاقات کی جس میں جیو اسٹریٹجک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج رائل سعودی آرمی سے بھرپور تعاون کو اپنی ذمے داری سمجھتی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل سعودی آرمی کے وفد نے ملاقات کی اور اس موقع پر سعودی جنرل نے رائل سعودی آرمی کو تربیت دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی جنرل نے رائل سعودی آرمی کو تربیت دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کے اعلٰیٰ پیشہ ورانہ معیار کو تسلیم کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کے پاک فوج کے متعلق خیالات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پرپھول بھی چڑھائے جبکہ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …