جمعہ , 19 اپریل 2024

پسندیدہ خاتون اینکر کون؟ ٹوئٹر نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی خاتون اینکر جویریہ صدیقی کی جانب سے ٹویٹر صارفین سے دلچسپ سوال پوچھا گیا کہ ان کی پسندیدہ خاتون اینکر کون ہے جس کے جواب میں سینکڑوں ٹویٹر صارفین نے اپنی رائے دی۔جویریہ صدیقی کے ٹویٹ کے جواب میں مائکروبلاگنگ سائٹ کے جواب دینے والے صارفین کی نمایاں اکثریت نے سماء نیوز کی اینکر فرح یوسف کا نام لکھا، جو ٹیلی ویژن میزبان اقرار الحسن سید کی دوسری بیوی ہیں۔

ٹویٹر صارفین میں سے ایک صارف تیمور نے بہت جذباتی ہو کر لکھا کہ میں صرف فرح یوسف کو دیکھا کرتا تھا، اور پھر سب کو دیکھنا چھوڑ دیا، یقینی طور پر ان کا اشارہ فرح یوسف اور اقرار الحسن سید کی شادی پر تھا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ فرح یوسف نے مذکورہ شخص تیمور کے ٹویٹ پر خوبصورت رد عمل بھی دیا۔فرح یوسف کو پسند کرنے والوں نے اپنی پسندیدگی کا معیار ان کی خوبصورتی اور صحافتی ذمہ داریوں کو قرار دیا۔

دوسرے نمبر پر جس خاتون اینکر کی پسندیدگی کا تناسب زیادہ رہا وہ 92 نیوز کی سعدیہ افضال رہیں جن کو فرح یوسف سے کچھ کم ووٹ ملے، ٹویٹر صارفین میں سے سعدیہ افضال کو پسند کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی نپی تلی گفتگو کرتی ہیں اور کبھی بھی ان کی کسی نا جائز بات پر گرفت نہیں کی جا سکتی۔

تیسرے نمبر پر پارس جہانزیب، ماریہ میمن اور رابعہ انعم کو پسند کرنے والوں کا ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ایک ٹویٹر صارف نے ماضی کی انتہائی بردبار خاتون نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بس وہی سوبر اور قابل احترام تھیں۔

ٹویٹر صارفین میں کئی نے اس حوالے سے بحث بھی کی کہ ہمیں کوئی بھی نیوز اینکر پسند نہیں کیونکہ ان میں سے کوئی بھی صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں آزاد محسوس نہیں ہوتی، کسی پر اپنے مخصوص ایجنڈے کا دباؤ ہوتا ہے تو کسی پر اپنے چینل کا۔کچھ ٹویٹر صارفین نے ٹویٹر پر بھی صرف اور صرف اپنی بیگمات کا نام لیا، جس پر عوام نےمزاح کی خاطر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …