پیر , 12 اپریل 2021

سانحہ ساہیوال : تفصیلات جاننے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی طلبی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کی تفصیلات لینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ملاقات میں سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی جانب سے پیش کردہ ابتدائی رپورٹ پر بات ہوگی جب کہ وزیراعظم واقعے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے تفصیلات لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے وزراء کی جانب سے بیانات پر وزیراعظم شدید برہم ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ ساہیوال کے بارے میں فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی جائے گی جب کہ وزیراعظم پولیس نظام میں اصلاحات سے متعلق بھی وزیراعلیٰ سے مشاورت کریں گے۔وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی ملاقات آج دوپہر ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …