جمعرات , 22 اپریل 2021

نیتن یاھو پرفرد جرم عائد ہوئی تو انتخابی نتائج کیا ہوں گے؟

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی اخبار’ہارٹز’ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہےکہ اگر وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر رشوت کیس میں فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں لیکوڈ پارٹی کنیسٹ کے انتخابات میں چار نششتوں سے محروم ہوجائے گی۔

عبرانی اخبار’ہارٹز’ کے مطابق مشیر قانون افیخائی منڈلبلیٹ نے کا ہے کہ وہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف رشوت کیس میں فرد جرم عاید کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اگر نیتن یاھو پر رشوت وصولی کیس میں فرد جرم عائد کی جاتی ہے تو کنیسٹ کے انتخابات میں لیکوڈ پارٹی چار سیٹوں سے محروم ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل میں‌ہونے والے رائے عامہ کے ایک جائزے میں لیکوڈ پارٹی کی 29 نشستوں پر کامیابی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اگر نیتن یاھو پر کرپشن کا الزام لگتا ہے تو لیکوڈ 25 نشستیں جیت سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …