ہفتہ , 20 اپریل 2024

یورپی یونین خلائی فورس تشکیل دے، یورپین کمشنر

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپین یونین کو بھی اپنی خلائی فورس تشکیل دینے پر غور کرنا چاہئے۔یہ تجویز یورپین کمشنر برائے یورپین اسپیس ، انٹرنل مارکیٹ، انڈسٹری ، انٹرپرینورشپ اور SMEs الزبیتا بینکو وسکا نے برسلز میں اسپیس فار یورپ کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس میں دی ۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے کئی ممبر ریاستوں نے کہا ہے کہ یورپ کو بھی اپنے خلائی دفاع کو مضبوط کرنے کی طرف توجہ دینا چاہئے۔ الزبیتا بینکو وسکا نے کہا کہ اگر اس حوالے سے ہماری ممبر ریاستیں سوچ رہی ہیں تو کیوں نہ یورپین یونین کی سطح پر اس بات پر غور کیا جائے؟ اور یورپین اسپیس فورس کیلئے قلیل المدتی اور طویل مدت کے منصوبوں پر گفتگو کی جائے۔خلاء سے متعلق یورپین ذرائع کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان خلائی دفاع سے متعلق ایک دوڑ جاری ہے اور دونوں وہاں اپنے آپ کو زیادہ مسلح کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …