اتوار , 18 اگست 2019
تازہ ترین

صیہونی حکام نے فلسطینیوں کا مقبوضہ بیت المقدس میں داخلہ بند کردیا

israeli_0

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) تل ابیب میں چار اسرائیلیوں کی ہلاکت کے بعد صیہونی حکام نے فلسطینیوں کا مقبوضہ بیت المقدس میں داخلہ بند کردیا۔ اس پابندی سے 83 ہزار فلسطینی شہری متاثر ہوں گے۔اسرائیل کے شہر تل ابیب میں دو قدامت پرست یہودیوں کی فائرنگ کا نزلہ بھی مسلمانوں پر گرنے لگا ، واقعے کے بعد اسرائیلی حکام نے ملک میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ۔تل ابیب میں چار اسرائیلیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے فلسطینیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ۔ اس پابندی سے تراسی ہزار فلسطینی شہری متاثر ہوں گے جو اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے اسرائیل جاتے ہیں ۔اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ تل ابیب کے حملہ آور فلسطینی تھے ۔ تاہم عرب میڈیا کے مطابق دونوں حملہ آور قدامت پرست یہودی تھے ۔ واقعے کے بعد تل ابیب میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے: مرجع تقلید نوری ہمدانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش …