جمعرات , 25 اپریل 2024

نعیم الحق نے اسپیکر کے استحقاق کو مجروح کیا: خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔خورشید شاہ کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والا جیل میں ہے، اور نواز شریف کی طبعیت ناساز ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری نواز شریف کی صحت سے متعلق امور کو دیکھنا چاہیے، اور انہیں فوری اسپتال منتقل کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم کے ٹوئٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نعیم الحق نے اسپیکر کے استحقاق کو مجروح کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق نے اسپیکر، اپوزیشن اور پارلیمنٹ کو دھمکایا۔ نعیم الحق پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں، حکومت میں اُن کی پوزیشن کیا ہے معلوم نہیں۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے نعیم الحق کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ طے شدہ پروگرام کے تحت ایوان میں بحث ہونا تھی، اچانک اجلاس ملتوی کر دینا آئندہ اجلاس کے لیے مسائل پیدا کرے گا۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں میں بجٹ پر پی ٹی آئی ہمارے ساتھ احتجاج میں ہوتی تھی، بجٹ پر تحریک انصاف کا بطور اپوزیشن جماعت رویہ دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل اپوزیشن نے صرف اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سال میں تیسری بار بجٹ پیش ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر صبر کا دامن چھوڑے گی تو وہ حکومت کے لیے بہتر نہیں ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …