اتوار , 11 اپریل 2021
پاکستان کا شارٹ رینج بیلسٹک میزائل "نصر" کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا شارٹ رینج بیلسٹک میزائل "نصر" کا کامیاب تجربہ

Gepostet von Iblagh News am Donnerstag, 24. Januar 2019

پاکستان کا بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نصر زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے، اس نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نصر بلیسٹک میزائل کا تجربہ سٹریٹجک فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق نصر میزائل زمین سے زمین پر مارکرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جو انتہائی کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔

ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈر اے ایس ایف، چیئرمین نیسکام سمیت دیگر حکام نے میزائل تجربہ دیکھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل زبیر محمود حیات نےکامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی اور پاک فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر اظہار اطمینان کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عاف علوی، وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہان نے نصر میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹی لانچنگ پیڈ سے داغے گئے نصر میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا۔ نصر میزائل کو فائر کرنے بعد اس کا ہدف بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

نصر میزائل میں تکنیکی اعتبار سے مزید جدت لائی گئی ہے۔ میزائل دشمن کے بیلسٹک میزائل اور ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نصر میزائل سسٹم کا تجربہ پاکستان کی کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی پالیسی کا عکاس ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …