ہفتہ , 20 اپریل 2024

سالانہ 7 لاکھ پاکستانی زائر حضرت امام رضا (ع) کے روضے کی زیارت کرتے ہیں:پاکستانی سفیر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ سالانہ تقریبا 7ً لاکھ پاکستانی زائر مشہدمقدس میں حضرت امام رضا (ع) کے روضے کی زیارت کے لئے ایران کا سفر کرتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیررفعت مسعود نے مشہد میں پاکستان کے ثقافتی مرکز کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی حکومتیں، زائرین اور مسافروں کے لئے زمینی اور فضائی راستوں کے سفر کے لئے سہولیات کی فراہمی پر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گی۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ طویل سرحد کے علاوہ زبان، ثقافت، تاریخ اور مذہبی مشترکات بھی ہیں.انہوں نے کہا کہ مشہد میں پاکستانی ثقافتی سینٹر کا قیام پاک ایران دوستی کا مرکز ثابت ہوگا.رفعت مسعود نے بتایا کہ اس مرکز میں پاکستان سے متعلق نوادرات اور تاریخی اشیاء اور دیگر ممالک سے بطور تحفہ ملنے والی ثقافتی اور آرٹس مصنوعات رکھی گئی ہیں.

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …