بدھ , 24 اپریل 2024

بھارتی یوم جمہوریہ :سکھ برادری کا واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرے کااعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سکھ رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری کو سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام بھارتی سفارتخانہ میساچوسٹس ایونیو واشنگٹن میں ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہو گا ،مظاہرے میں بھارتی پرچم کو نذر آتش کر کے اپنی نفرت کا اظہار کیا جائیگا ۔سکھ کمیونٹی کے رہنما راجپال سنگھ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت جس طرح اقلیتوں کی نسل کشی کر رہی ہے وہ قابل افسوس ہے ،جھنڈے کو نذر آتش کر کے ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہندو انتہا پسند تنظیموں نے بھارت کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ، سکھ خالصتان بنا کر دم لینگے ۔

خالصتان انٹرنیشنل افئیرز سنٹر امریکہ کے سربراہ ڈاکٹر امرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ اس مظاہرے میں پاکستانی کمیونٹی بھی شریک ہو گی، آپ دیکھیں گے کہ وہ وقت دور نہیں جب بھارت کے ٹکڑے ہونگے اور دنیا کے نقشے پر دو آزاد ریاستیں خالصتان اور کشمیر اُبھریں گی ۔

معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سفارتکار کوشش کر رہے ہیں کہ انڈین مخالف مظاہرے کے پرمٹ کو منسوخ کرایا جا سکے لیکن واشنگٹن انتظامیہ نے واضح کیا کہ جاری شدہ پرمٹ منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔ واشنگٹن کی سکھ کمیونٹی نے پانچ امریکی سینٹرزسے ملاقاتیں کر کے انہیں باور کرایا کہ بھارت نے سکھوں کی آزاد سوچ کو دبانے کیلئے نسل کشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، امریکہ کو چاہیئے کہ وہ مودی حکومت پر دبائو ڈالے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لے ۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …