بدھ , 24 اپریل 2024

دنیا میں رہنے کا واحد راستہ مضبوط ہونا ہے : آیت الله مکارم شیرازی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے شہر قم میں دینی طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ہمیں اچھی طرح پہچاننا چاہئے ، موجودہ دنیا پر کوئی قانون حاکم نہیں ہے ، سب کے سب اپنے منافع کی تکمیل میں ہیں ، فرانس میں بلوا کھڑا ہے ، کافی لوگ گرفتار ہوچکے ہیں ، بہت مارے جا چکے ہیں مگر کہیں سے کوئی آواز نہیں اٹھی اور کسی نے بھی انسان حقوق کی بات نہیں کی ۔

مرجع تقلید آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے یاد دہانی کی: اگر فرانس جیسے حالات ایران میں پیدا ہوگئے ہوتے تو مغربی کس قدر شور شرابا مچاتے ، اور کہتے کہ ایران مٹ گیا اور بکھر گیا مگر ان حالات میں مکمل خاموش ہیں ۔

انہوں نے تاکید کی: اس دنیا میں رہنے کا واحد راستہ مضبوط ہونا ہے ، اگر قوی نہ ہوئے تو مشکلات سے روبرو رہیں گے ، اس دنیا میں کوئی حساب و کتاب موجود نہیں ہے ، پروردگار سے دعا ہے کہ ہمیں دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے تاکہ دنیا و آخرت کی سعادت کی راہ کو پرسکون انداز میں طے کرسکیں ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …