جمعہ , 19 اپریل 2024

عوام اور حکام مل کردشمن کی ثقافتی یلغار کا مقابلہ کریں ، کاظم صدیقی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ دشمن اس وقت پوری قوت کے ساتھ حملہ آور ہے اس لئے عوام اور حکام کو چاہئے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کئے جانے والے حملوں کا پوری ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ کریں۔تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں ملکی توانائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکام کو چاہئے کہ وہ صحیح اور دقیق منصوبہ بندی کے ذریعے معاشی مسائل کو حل کریں-

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ دشمن نے آج سائبر اسپیس اور سوشل میڈیا کے ذریعے عقائد کو خراب کرنے اور مذہبی اعتقادات کو نشانہ بنانے کے لئے ہمہ جانبہ جنگ چھیڑ رکھی ہے- اس لئے عوام اور حکام دونوں کو پوری ہوشیاری کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہو گا-

تہران کے خطیب جمعہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسیویں سالگرہ کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور شہدا کے مشن سے وفاداری کے اظہار اور رہبر انقلاب اسلامی سے تجدید عہد کے لئے گیارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے دن نکالی جانے والی ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں-

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …