جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی فوجی ہتھیاروں کے ساتھ شام میں داخل

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام سے فوجی انخلاء کے بارے میں امریکی دعوے کے باوجود انسانی حقوق کے نگراں شامی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ جنگی ہتھیاروں کے درجنوں ٹرکوں اور گاڑیوں کے ساتھ سینکڑوں امریکی فوجی شام میں داخل ہوئے ہیں۔

شام کے اس مرکز کے مطابق جمعرات کی رات سینکڑوں کی تعداد میں امریکی فوجی، ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کے ڈھائی سو ٹرکوں کے ساتھ شام کے صوبوں حلب، رقہ اور الحسکہ میں داخل ہوئے ہیں۔انسانی حقوق کے نگراں شامی مرکز کا کہنا ہے کہ امریکہ کے یہ اسلحے، عین العرب سمیت مختلف فوجی اڈوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔اس مرکز نے گیارہ جنوری کو بھی رپورٹ دی تھی کہ امریکی فوجیوں کا ایک قافلہ، جنگی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے ساتھ شام میں داخل ہونے کے بعد حلب کے شہر رقہ میں الجبلیہ فوجی اڈے پہنچا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …