منگل , 23 اپریل 2024

اردنی فن کاروں نےاسرائیلی فلم‌کا بائیکاٹ کردیا

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک)اردن میں شوبز کی اہم شخصیات نے اسرائیلی پروڈکشن کمپنی کے زیراہتمام فلم تیاری پر فلم میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔اخبار "الغد” کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فلم میں سنہ 1990ء کے عشرے میں عراق اور اردن کے حالات کی عکس بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اردنی فن کاروں کوجب معلوم ہوا کہ فلم کی تیاری ایک اسرائیلی پروڈکشن کمپنی کے زیراہتمام کی جا رہی ہے اور فلم میں کئی اسرائیلی ادکار بھی شامل ہیںتو انہوں نے شرکت سے انکار کر دیا

بائیکاٹ کرنے والے ایک فن کار نے بتایاکہ انہیں تین ماہ قبل اردن میں مختلف مقامات پر فلم کی شوٹنگ کی اطلاع دی گئی تھی مگر ہمیں جب معلوم ہوا کہ فلم میں اسرائیلی اداکار بھی شامل ہیں تو ہم نے فلم میں شمولیت کا بائیکاٹ کر دیا۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …