ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیلی فوج کی مظاہرین پرفائرنگ، متعدد فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں جمعہ کے روز المغیر کے مقام پر فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی پر قابض صہیونی فوج نے سیدھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے جمعہ کی نماز کے بعد یہودی کالونیوں اور قابض فوج کی چیک پوسٹوں کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی نمازیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری دم گھٹنے سے بھی متاثر ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …