جمعرات , 18 اپریل 2024

آئرلینڈ : اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کی منظوری پر آئرش سفیر کی طلبی

ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک)آئرلینڈ میں اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد ہونے پر اسرائیل نے آئرش سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرلیا۔اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئرلینڈ کےسفیر کو طلب کرکے آئرش پارلیمنٹ میں یہودی آبادیوں کی مصنوعات پرپابندی بل کی منظوری پر سرزنش کی گئی۔ اسرائیلی حکام نے سفیر کو بتایا کہ بل کو پیش اور حمایت کرنے والے متعصبانہ اور یہودی دشمن سوچ کے حامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئرش پارلیمنٹ نے گزشتہ روز پابندی بل کو اکثریت سے منظور کیاتھا، بل کےحق میں 78ارکان اور مخالفت میں 45ارکان نے ووٹ دیاتھا۔ قانون کےتحت مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قائم یہودی بستیوں کو غیرقانونی قرار دیا گیا۔ جس کے بعد ان بستیوں میں تیار کی جانے والے مصنوعات کی درآمد اور خرید وفروخت غیرقانونی سمجھی جائیگی، آئرش سینٹ نے گزشتہ سال بل کو منظور کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …