منگل , 23 اپریل 2024

ایران مخالف وارسا کانفرنس میں کویت کی شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کویتی وزیرخارجہ

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)وارسا کانفرنس میں روس سمیت کئی ممالک نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نےجنہوں نے سلامتی کونسل میں ماحولیاتی تبدیلی کی نشست میں شرکت کے لئے نیو یارک کا دورہ کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نے وارسا میں آئندہ ہونے والی کانفرنس میں شرکت پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا.

کویت کے وزیرخارجہ نے کہا کہ جب کسی نشست میں مدعو کیاجاتا ہے تو پہلے اس کا ایجنڈا بتایا جاتا ہے مگر اب تک وارسا کانفرنس سے متعلق ہمیں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں.انہوں نے کہا کہ اس نشست کی تفصیلات جانے بغیر اس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا.

یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پولیش حکومت کی میزبانی میں مشرق وسطی کی صورتحال سے متعلق ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا. پہلے یہ باتیں سامنے آئیں کہ یہ اجلاس ایران مخالف ہوگا تاہم ایران کے شدید احتجاج اور پولیش حکومت کو خبردار کرنے کے بعد اس اجلاس کے موضوع کو تبدیل کیا گیا.

یاد رہے کہ روس نے وارسا کانفرنس کو اینٹی ایران سمٹ قرار دیتے ہوئے اس میں شرکت سے انکار کردیا. ملائیشیائی وزیرخارجہ اور ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے بھی وارسا کانفرنس کے ایجنڈے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے.

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …